{مسجدکے مائک سے میلاد کرنا کیسا ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسجد کے مائک سے اجتماعی پروگرام جیسے محرم کا یاکسی بزرگ کے عرس کا کرسکتے ہیں یا نہیں؟ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرما ئی
المستفتی:۔ امجد علی سعداللہ نگر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
مسجد کے مائک سے پرو گرام کرنا چندہ کرنا اعلان کرنا میت وغیرہ کے موقع پر جائز نہیں ہے جیسا کہ بہا شریعت میں ہے مسجد کا کوئی حصہ کرایہ پر دینا کہ اسکی آمدنی مسجد پرصرف ہوگی حرام ہے اگرچہ مسجد کو ضرورت بھی ہو۔(بہار شریعت ح ۱۰؍مسجد کا بیان)
ہاں اگر وقف کرنے والے نے وقف کرتے وقت یہ اجازت دے دی ہو کی چندہ وغیرہ کرنے یا اعلان کرنے میں آپ استعمال کریں تو اعلان کر سکتے ہیں۔ (فتاوی رضویہ جلد ششم ص۳۵۲؍قدیم)
یا پھر وہاں کا رواج ہو اور وقف کرنے والے کو معلوم ہو اور اس نے منع بھی نہ کیا ہو جب بھی اعلان کر سکتے ہیں اور اگر واقف نے اس وقت اجازت نہیں دی اب بعد میں اعلان کرنے کی اجازت دے تواب اعلان نہیں کر سکتے کیونکہ جو مال وقف کر دیا جاتا ہے وہ و ملکیت سے نکل جاتا ہے۔و اللہ تعا لی اعلم
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی