{مسجد کا سامان کرائے پر دینا کیسا ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مسجد کی کو ئی چیز مثلا ً لاؤڈ اسپیکر مسجدکی سیڑھی ،وبیٹری وغیرہ کرایہ پر دینا شرعاً کیسا ہے ؟بینوا توجروا
المستفتی:۔ناطم علی ڈومر یا گنج
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
مسجد کی کو ئی بھی چیز استعمال میں لانا اور کرا یہ پر دینا نا جا ہے ہاں اگر ان چیزوں کو وقف کر نے وا لے نے مسجد میں اس نیت سے اور شرط پر دیا کہ یہ چیزیں کرا یا پر بھی دی جا یا کرے تو اب کرا یہ پر دی جا سکتی ہے یا وہاں کے عرف میں یہ رائج ہو اور وقف کرنے والے کو معلوم بھی ہو اور منع نہ کیا ہو یایہ سب چیزیں لوگوں نے چندہ کر کے اس نیت سے خریدا کہ اس سے مسجد کا کام بھی ہو گا اور عام لوگوں کا فا ئدہ ہو گا، تو کو ئی حرج نہیں ہے ۔(کما فی الکتب الفتاوی )و اللہ تعا لی اعلم
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی