{غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کیساہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانا کیسا ہے؟
۲) زید کسی غیر مسلم کے گھر سے روانہ دودھ لیتا ہے تو یہ صحیح ہے یا غلط؟ جواب عنایت فرمائیے مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔محمد نہال احمد بھاگلپور بھار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــواب بعون المک الوہاب
کا فر کے ہوٹل میںگو شت کھانا جائز نہیں کہ ان کا ذبیحہ حرام ہے اور اگر حرام شیٔ کا ملا ہو نا معلوم نہ ہو تو غیر ذبیحہ کا کھانا جا ئز ہے مگر بچنا افضل ہے سیدی سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ ہندوں کے یہاں کا گوشت حرام ہے جب تک وہ گوشت اس جانور کا نہ ہو جسے مسلمان نے ذبح کیا اور اس وقت تک مسلمان کی نظر سے غائب نہ ہوا باقی کھانے اگر ان میں وجہ حرمت نہ معلوم ہو تو حلال ہیں۔(فتاوی رضو یہ جلد ۲۳؍ص۹۶ ؍دعوت اسلامی )
نیز فرما تے ہیں ہندو کے یہاں کا کھانا اگر گوشت ہے حرام ہے اور اس کے سوا ار چیزیں مباح ہیں، جب تک ان کی حرمت یانجاست تحقیق نہ ہو، اوربچنااولی۔ (فتاوی رضو یہ جلد۲۱؍ص۶۶۸ ؍دعوت اسلامی )
اگر مسلمان سے دودھ مل سکے تو بہتر ہے کہ مسلمان سے ہی لے کافر سے بھی لے سکتے ہیں کوئی حرج نہیں.واللہ اعلم بالصواب
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی