{کیا ولیمہ کے سا تھ عقیقہ ہو سکتا ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا ولیمہ کے ساتھ عقیقہ ہو سکتا ہے؟ بینوا تو جروا
المستفتی:۔محمد نسیم چنردیپ گھاٹ ضلع گونڈہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــواب بعون المک الوہاب
ولیمہ سنت ہے اور عقیقہ بھی سنت ہے ولیمہ وعقیقہ میں کوئی منافات نہیں کہ یک جا نہ ہو سکیں دونوں ہی شکرانے کے مو قع ہیں لہذا ولیمہ کے موقع پر اگر عقیقہ کر دیا جا ئیکہ عقیقہ کا گوشت دعوت ولیمہ میں کام آئے تو یہ کوئی گناہ و مواخذہ کی بات نہیں ہاں جو فراخ دست ہیں وہ کنجوسی کو کام میں نہ لائیں اور بہر حال ان پر بھی گناہ نہیں ہوگا۔ (فتاوی خلیلیہ جلد سوم صفحہ۱۸۳)واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم بالصواب
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی