{آسیبی کا علاج}

0

{آسیبی کا علاج}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ 
مسئلہ :۔علمائے کرام اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ حفاظت آسیب کے لئے کچھوچھہ شریف کا ایک چراغ چلایا جاتا ہے اس کی حقیقت کیا ہے؟ نیز طریقہ بھی مع فوائد تحریر فرما ئیں اس کے علاوہ بھی حفاظت آسیب کا کوئی روحانی عمل جو مجرب ہو تحریر فرمائیں 
المستفتی:۔محمد سعید رضوی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
چراغ جلانا جائز ہے بشرطیکہ کہ جہاں جلایا جائے وہاں روشنی نہ ہو ورنہ فضول خرچی واسراف میں شمار ہوگا اور شرعا اسکی اجازت نہیں ہے کہ روشنی بھی ہو اور چراغ جلایا جائے اس کی ممانعت فتاوی رضویہ میں کئی جگہ موجود ہے ہاں روشنی نہ ہو یعنی بلب وغیرہ بند ہو پھر چراغ روشن کریں اس کا مفصل طریقہ وفوائد کے لئے کچھو چھہ شریف میں دس بیس روپئے کا رسالہ ملتا ہے خرید کر پڑھ لیں فقیر واحدی نے بھی اس سے فائدہ اٹھا یا کیونکہ 2006ء میں اکسیڈینٹ کی وجہ سے بہت پریشان ہو گیا تھا بعدہ اترولہ بلرام پور گونڈہ لکھنؤ ممبئی وپونہ کے کئی ایک اسپتال میں علاج کرانے پر بھی کامیابی نہ ملی تو  غوث العالم تارک السلطنت سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ثم کچھوچھوی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضری دیا اور گھر پر آنے کے بعد اکتالیس دن چراغ جلایا بحمدہ للہ تعالی بطفیل سرکار غوث العالم رضی اللہ عنہ کے ٹھیک ہوگیا اور میرے ساتھ رہنے والے کئی لوگ بھی بستر علالت سے آٹھ کر کھڑے ہوگئے پھر فقیر نے وہاں رہ کر جو سیکھا دیکھا اور تجربہ کیا اسکو ایک رسالہ میں قلم بند کیا بنام ’’کچھوچھہ کا سفر اور اسکے آداب‘‘یہ باتیں میرے رسالہ کے نگاہ اولین میں درج ہیں تو اگر ہوسکے تو آپ کچھوچھہ شریف حاضری دیں اور ساتھ ہی میرے رسالے کا مطالعہ کریں جو باتیں میں نے قلم بند کی ہیں اس پر عمل کریں ان شاء اللہ عزوجل بہت جلد فائدہ نظر آئے گا یہ عامل کے چکر میں پڑنے سے بہتر ہے اور اگر آپ خود عمل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے کسی عامل سے اجازت طلب کریں فقیر میسیج کے ذریعہ اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ عمل میں تمام شرطوں کے ساتھ تلفظ کا درست ہونا شرط اول ہے۔ہاں اگر تلفظ درست ہو تو روزانہ بعد نماز مغرب ۱۱؍ بار عہد نامہ ۳؍ بار آیۃ الکرسی اور ۱۱؍۱۱؍بار سورہ فلق اور سورہ ناس اول وآخر ردود شریف ۳؍۳؍ بار پڑھ کر اپنے اوپر یا مریض پر دم کریں اور ایک باٹل پانی میں دم کرکے رکھ لیں اسی کو پئیں ان شاء اللہ بہت جلد فائدہ پہونچے گا۔و اللہ تعا لی اعلم باالصواب 
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی 





एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top