{کیا صدیقی حضرات کو سانپ نہیں کاٹتاہے؟}

0

{کیا صدیقی حضرات کو سانپ نہیں کاٹتاہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ یہ بیان کرتے ہیں کہ صدیقی حضرات یعنی ابو بکر صدیق رضی اللہ تعا لی عنہ کی اولاد کو سانپ نہیں کا ٹتا کیا یہ صحیح ہے؟بینوا توجروا
المستفتی:۔ جان محمد صدیقی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
ہاں یہ صحیح ہے کہ بعض صالحین کو فر ما تے ہو ئے سنا گیا ہے کہ حضرت محمد بن ابو بکر رضی اللہ تعا لی عنہ کی اولاد کو سانپ یا تو کا ٹتا ہی نہیں اور اگر کا ٹ لے تو اثر ہی نہیں کر تا اس لعاب شریف کا اثر ہے جو حضور  ﷺ نے غار ثور میں حضرت ابو بکر رضی اللہ تعا لی عنہ کے پا ؤں میںسانپ کے ڈسے ہو ئے جگہ پر لگا یا تھا ۔اور انکی اولا د کی پاؤں کے انگوٹھے میں سیاہ تل ہو تا  ہے حتی کہ اگر ماں باپ دونوں کی طرف سے شیخ صدیقی ہوں تو دو نوں پاؤں کے انگوٹھے میں یہ تل ہو گا صاحب تفسیر نعیمی علیہ الرحمہ فر ما تے ہیں کہ میں نے بہت صدیقی حضرات کے پا ؤں کے انگوٹھے میں یہ تل دیکھے ۔(مراۃ المنا جیح ج ہشتم ص ۳۵۹) و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی 








एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top