{کیا سرکار اعلیٰ حضرت کو غریب نواز سے محبت نہ تھی؟}

0

{کیا سرکار اعلیٰ حضرت کو غریب نواز سے محبت نہ تھی؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض حضرات یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اعلی حضرت امام محمد احمد رضا خاں رضی اللہ تعا لی عنہ نے خوا جہ غریب نواز رضی اللہ تعا لی عنہ سے عقید ت و محبت کا اظہار نہیں کیا ہے پو ری حدا ئق بخشش میں کہیں ایک شعر بھی حضرت خوا جہ غریب نواز رضی اللہ تعا لی عنہ کی شان میں نہیں ہے کیا یہ صحیح ہے کہ امام اہل سنت نے آپکی شان میں منقبت نہیں کہی ہے ؟ 
المستفتی:۔ حیدر علی مشاہدی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
یہ با ت صحیح ہے کہ سراج بزم اولیا ء کا ملین ولی ابن ولی اعلی حضرت امام محمد احمد رضا خاں محدث بریلوی رضی اللہ تعا لی عنہ نے معین الملۃ والدین سید نا سر کا ر خوا جہ غریب نواز حسن سنجری اجمیری رضی اللہ تعا لی عنہ کی شان پاک میں کو ئی شعر نہیں کہی ہے لیکن اس سے یہ نتیجہ نکا لناکہ امام اہل سنت کو سر کا ر خوا جہ غریب نواز رضی اللہ تعا لی عنہ سے عقیدت و محبت نہیں تھی یہ سرا سر جہالت و گستا خی و نا دا نی و غلط فہمی ہے بلکہ اگر یہ مان لیا جا ئے کہ آپ کی شان میں کو ئی منقبت نہیںلکھی تو اس و جہ سے محبت نہیں تھی تو گو یا اعلی حضرت امام اہل سنت کو چند حضرات کے علا وہ اسلام کی جتنی عظیم شخصیتیں ہیں جن میں انبیا ء کرام صحا بہ ،تا بعین ،شہدا ء مجتہدین ،اکابر اولیا ء ،شا مل ہیں کسی سیء محبت ہی نہ تھی (معاذ اللہ )اس لئے کہ جملہ انبیا ء و رسل و صحا بہ تا بعین بزر گا ن دین کی شا ن میں آپ نے شعر نہ کہی اور نہ لکھی بلکہ چند حضرات کی شان میں آپ نے منقبت و اشعار لکھی۔ بات یہ نہیںہے کہ جن ، جن کی شان میں اشعار نہ لکھی تو محبت ہی نہ تھی بات یہ ہے کہ سیدنا غوث اعظم محی الدین عبد القا در جیلا نی بغدا دی رضی اللہ تعا لی عنہ و اپنے مرشدان عظا م کے عشق وتصور میں ایسے مستغرق و گم ہو گئے کہ کسی اور کی طرف دیکھنے و تو جہ دینے کی فرصت ہی نہیں ملی تو اس کے لئے آپ نے اپنے برا در عزیز استاذ زمن علا مہ حسن رضا خاں بریلوی رضی اللہ تعا لی عنہ کو تیار کیا اور کہا کہ اے حسن !میں تو عشق رسول و محبت غوث اعظم میں ایسا محو و مستغرق ہو چکا ہوں کہ کسی اور کی طرف مجھے دیکھنے کی فرصت ہی نہیں ہے لہٰذا خوا جہ غریب نواز کی شان میں نذرا نہ عقیدت پیش کرنے کے لئے تم منقبت لکھو تو علا مہ حسن رضا خاں علیہ الرحمہ نے ایسی منقبت لکھی جو بار گا ہ غریب نواز میں یقینا مقبول ہو گئی اور آستا نہ غریب نواز پر لکھا ہوا ہے ۔(سیرت خواجہ غریب نواز )
خوا جہ ہند وہ در با ر ہے اعلی تیرا 

کبھی محروم نہیں ما نگنے وا لا تیرا 
نیزفتا وی رضویہ شریف میں کئی ایسے فتا وے ہیں جن سے یہ ثا بت و ظا ہر ہے کہ اعلی حضرت امام اہل سنت کو خوا جہ غریب نواز رضی اللہ تعا لی عنہ سے بے حدبہت محبت تھی۔و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی 








एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top