{سانپ کو مارنے پر کیا اسکی مادہ بدلہ لیتی ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لو گوں کا خیال ہے کہ سانپ کو نہیں ما رنا چا ہئے کہ سا نپ مارنے وا لے سے اس کی ما دہ سا نپنی بد لہ لیتی ہے یہ خیال رکھنا شرعا کیسا ہے ؟بینوا توجروا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
یہ خیال جہلا ئے عر ب کاتھا اور ہندؤ ں کا ہے جو محض غلط ہے کہ سا نپ کو نہ ما رواسکی سا نپنی بد لہ لیتی ہے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعا لی عنہ سے روا یت ہے کہ فر ما یا رسول کریم ﷺ نے کہ سا رے سا نپوں کو ما ردو جو ان کے بدلہ سے ڈرے وہ مجھ سے نہیں ہے ۔(رواہ ابو دا ؤد ،والنسائی مشکوٰۃصفحہ۳۶۲)
بھلا سا نپنی کو کیا خبر کی کس نے ما را ہے لوگوں میں مشہور ہے کہ ما رے ہو ئے سانپ کی آنکھ میں ما رنے والے کا فو ٹو آجا تا ہے اس فوٹو سے سا نپنی قا تل کو پہچا ن لیتی ہے اس لئے سا نپ کو مار کر اسکو جلا دیا جا تا ہے یا کچل دیا جا تا ہے تا کہ آنکھوں میں فوٹو نہ رہے مگر یہ سب غلط ہے ۔مسلما نوں کو ان مشرکا نہ خیال سے بعض آنا چا ہئے ۔خیال رہے کہ جب تک سا نپ الٹا نہ پڑ جا ئے کہ پیٹ اس کا اوپر آجا ئے تب تک وہ زندہ ہے ۔کما قال المفتی العلام احمد یا ر خاں النعیمی علیہ الرحمہ ‘‘ و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی