{کیا جس کا کو ئی پیر نہیں اس کا پیر شیطان ہے؟}

0

{کیا جس کا کو ئی پیر نہیں اس کا پیر شیطان ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک جگہ جلسہ تھا جس میں ایک پیر صاحب تشریف لا ئے تھے اس جلسہ میں پیری مریدی کے تعلق سے تقریر ہورہی تھی دوران تقریر ایک خطیب نے بیان کیا کہ اس سر زمین پر پیر صاحب تشریف لا ئے ہیں آپ حضرات کی خوش نصیبی ہے داخل سلسلہ ہو جا ئیے مرید ہو نا بہت ضرو ری ہے کہ جس کا کو ئی پیر نہ ہو اس کا پیر شیطان ہے ؟کیا یہ صحیح ہے اور مرید ہو نا کتنا ضرو ری ہے ؟بینوا تو جروا   
 المستفتی:۔ جاوید رضا قادری 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
بیعت کی دو قسمیں ہیں (۱) بر کت کہ صرف تبرک کے لئے داخل سلسلہ ہو نا اور آج کل یہی بیعتیں عام ہیں جو نہ فرض ہے نہ وا جب کہ جسکو نہ کرنے پر گناہ یا آخرت میں سزا ہو اگر کو ئی شخص اپنے عقا ئد درست رکھتا ہے بزرگوں سے علما ئے اہل سنت سے محبت رکھتا ہے اور کسی سے مرید نہیں ہے تو اسکے لئے عقا ئد و اعمال کی درستگی اولیا ء اللہ سے و علما ء اہل سنت سے محبت ہی کا فی ہے کہ مرشداول یہی ہیں چنا نچہ مجدد دین و ملت امام اہل سنت سیدنا اعلی حضرت امام محمد احمد رضا خاں فا ضل بریلوی رضی اللہ تعا لی عنہ ارشاد فر ما تے ہیں کہ مرشد کی دو قسمیں ہیں اول عام دوم خاص عام کلام اللہ و کلام رسول اللہ وکلام ائمہ شریعت و طریقت وکلام علما ئے دین رشد و ہدا یت ہیں جو اس کو ملتاہے وہ ہر گز ہر گز بے پیر نہیں ہے دوم خاص کہ بندہ کسی سنی عا لم صحیح العقیدہ صحیح الاعمال جامع شرا ئط بیعت کے ہاتھ میں  ہاتھ دے یہ مرشد  خاص ہے جسے پیر وشیخ کہتے ہیں اور سچا سنی کبھی بے پیر نہیں ہے نہ اسکا پیر شیطان ہے اور جس کا کو ئی پیر نہیں اس کا پیر شیطان ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کا کو ئی پیر نہ ہو اس کو شیطا ن بڑی آسا نی سے بہکا دیتا ہے جس پر بہت سے واقعات شا ہد ہیں اور یا تو اس سے مراد مرشد عام ہے خیال رہے یہ حدیث نہیں بلکہ مشا ئخ کا قول ہے جیسا کہ فتا وی افریقہ ص ۱۳۹؍ میں عوارف شریف سے ہے کہ سیدنا با یزید بسطا می رضی اللہ تعا لی عنہ نے فر ما یا کہ جس کا کو ئی پیر نہ ہو اس کا امام شیطا ن ہے اور رسا لہ مبا رکہ امام اجل ابو القاسم قشیری سے ہے کہ ابو یزید فر ما تے ہیں کہ جس کا کو ئی پیر نہ ہو اس کا پیر شیطان ہے ۔مزید معلو ما ت اور تفصیل انیق کے لئے فتا وی افریقہ ص ۱۳۸تا ۱۶۰ کا مطالعہ کریں ۔و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی 




एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top