{کیا حرف مفردات قرآن کی آ یت ہے ؟ }

0

 {کیا حرف مفردات قرآن کی آ یت ہے ؟ }

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حروف مفردہ ا،ب،ت،ث،ج،وغیرہ کا احترا م بعض گنوار قسم کے لوگ نہیں کر تے کہتے ہیں کہ یہ قرآن شریف کی آیت تھوڑی ہے دریادفت طلب امر یہ ہے کہ یہ قرآن ہے یا نہیں ؟اورایسا کہنے والوں پر شریعت کا کیا حکم ہے؟بینوا توجرو
 المستفتی: رجب علی  حشمتی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
جس طرح قرآن مجید کا ادب فرض ہے ایسے ہی حروف مفردہ کا ادب واحترام بھی فرض ہے۔امام اہل سنت سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعا لی عنہ فر ما تے ہیں کہ حروف مفردہ کا بھی احترام ہے اور یہ کلام الٰہی ہے حضرت ہود علیہ السلام پر نا زل ہو ئے ہیں۔(فتا ویٰ رضو یہ شریف قدیم جلد ۱ ؍باب الغسل ص۱۷۲؍ جلد ثانی ص ۱۵۳؍جلد نہم ۹؍ص۲۵)
 لہٰذا مسلمانوں پر لازم ہے کہ حروف مفردہ الف با تا ثا وغیرہ کا کوئی بوسیدہ ٹکڑا پڑا ہوا دیکھیں تو اسے اٹھا کر ایسی جگہ رکھ دیں جہاں بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو کیونکہ یہ بھی کلام الہی ہے اور جولوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ قرآن کی آیت نہیں ہے اس لئے اس کاادب واحترام ضروری نہیں، وہ توبہ واستغفار کریں۔ واللہ اعلم بالصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی 


एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top