{کافر کس کی امت ہیں؟}

0

{کافر کس کی امت ہیں؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیاکافر بھی حضور علیہ السلام کی امت ہیں؟بینوا توجروا
المستفتی:۔حافظ محمد رضا پٹنہ بہار

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
کافر ہوں یا یہود ونصاری سب کے سب حضور علیہ السلام کی امت ہیں ان کو حضور علیہ السلام کی امت دعوت کہہ سکتے ہیں لیکن اجابت نہیں کیونکہ امت کی دو قسمیں ہیں (۱)امت اجابت (۲) امت دعوت۔
 (۱)جملہ مومنین کو امت اجابت کہتے ہیں۔
(۲)کافر ومشرک یہود نصاری شیعہ وہابی وغیرہ فرقہائے باطلہ کو امت دعوت کہتے ہیںجیسا کہ سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں خبثائے مبتدعین مثل وہابیہ ورافضیہ وغیر مقلدین امت اجابت سے نہیں کافروں کی طرح امتِ دعوت سے ہیں۔
(فتاوی رضویہ جلد۱۴؍ص۲۸۶؍دعوت اسلامی)
نیز فرماتے ہیں بدعتی اگرچہ اہل قبلہ سے ہے لیکن امت اجابت میں نہیں بلکہ وہ مثل کفار امت دعوت میں سے ہے۔
(فتاوی رضویہ جلد ۱۴ص۲۸۷) واللہ اعلم بالصواب 
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی 






एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top