{شجرہ ہندی میں پڑھنا کیسا ہے؟}

0

{شجرہ ہندی میں پڑھنا کیسا ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید مرید ہوا مگر شجرہ  ہندی میں ملا ہے تو کیا درست ہے؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔ابو طالب نبی نگر جگدیوا بلرام پور

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
شجرہ ہندی یا اردو میں ہونے سے کوئی فرق نہیں اگر پیر کے اندر چاروں شرطیں پائی جارہی ہیں تو کوئی حرج نہیں وہ شرطیں یہ ہیں۔
1)سنی صحیح العقیدہ ہو
2)فاسق معلن نہ ہو
3)عالم ہو
4)سلسلہ حضور صل اللہ علیہ تک پہونچتا ہو۔
شجرہ ہندی میں اس لئے رہتا ہے کہ بہت سے لوگ اردو نہیں پڑھ سکتے تو وہ ہندی میں لکھے اورادوظائف پڑھ کر استفادہ حاصل کرلیا کریں خلاصہ کلام یہ ہے کہ شجرہ ہندی میں ہونے سے کوئی خرابی نہیں.واللہ اعلم بالصواب 
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی 






एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top