{سہرا پڑھنا کیسا ہے؟}

0

{سہرا پڑھنا کیسا ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سہرا پڑھنا کیسا ہے؟ حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔بینوا توجروا
المستفتی:محمد رضوان

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
  سہرا پڑھنا جائز ودرست ہے جبکہ سہرے کے اشعار درست ہوں اگر ایسے اشعار ہوں کہ اس میں دولھا کی تعریف ہو اور دولھا فاسق ہو مثلا تارک الصلاتہ ہو داڑھی منڈہ ہو وغیرہ وغیرہ  جیساکہ بعض پیشہ ور حریص قسم کے لوگ پڑھتے ہیں تو ناجائز ہے کہ فاسق شرعا واجب الاہانت ہے یہاں تک کہ زبان سے اس کی مدح پر حدیث میں وارد ہے’’ عن انس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتزلہ العرش‘‘رواہ البیھقی فی شعب الایمان‘‘حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تو رب تعالی غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی لرز جاتا ہے،۔( مشکوتہ المصابیح باب حفظ اللسان فصل الثالث صفحہ ۴۱۴ )
فاسق دولھا کی شان میں ایسے اشعار پڑھنا جس میں اس کی تعریف ہو یہ اس کی اعلی ترین تعریف ہے ظاہر ہے کہ یہ گناہ وحرام ہے حدیث مذکور سے معلوم ہوا کہ اگر دولھا فاسق ہے تو اس کی شان میں سہرے کے اشعار پڑھنا جائز نہیں ہے، ہا محفل عقد میں نعت ومنقبت اور بہترہے کہ کلام رضا پرھیں، لہذا حریص اور چاپلوس شاعروں کو خیال رکھنا چاہئے ان کی غرض صرف لوگوں کو خوش کرنے کی نہ ہو اور لوگوں کے جیب پر نظر نہ ہو بلکہ اللہ ورسول جل جلالہ و ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کی نیت سے پڑھیں۔واللہ تعا لی ورسولہ الا علی اعلم بالصواب 
ازقلم
محمد علی قادری واحدی









एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top