{غیر مسلم کی چیز پر فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید کی حاضری مزار پر ہوئی اور اس نے بطور نزر کچھ مٹھائیاں لی اور ایک کنارے فاتحہ پڑھنے لگا بعدہ ایک غیر مسلم نے بھی اپنی شیرنی دیا کہ فاتحہ کر دیں تو کیا زید اس پر فاتحہ پڑھ سکتا ہے؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔ محمد رضا اعظم گڑھ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
کافر کے کسی شی پر فاتحہ نہیں کرسکتے ہاںاگر کوئی کافر دے کہ اسے لیلو اور فاتحہ پڑھ کر تقسیم کردوتو لیکر اپنی کرکے اپنے آپ فاتحہ دے کر اپنی سمجھ کر تقسیم کردے۔ (فتاوی مصطفویہ ۴۵۴)
اور اگر صرف فاتحہ ے لئے کہے تو نہ کی جا ئے اور جہاں بچنے کا راستہ نہ ہو تو اسے لیکر ہدایت کی دعا کرکے واپس کردیں کہ انکا کوئی عمل مقبول نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصواب
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی