{شاگرد سے خدمت لینا کیسا ہے؟}

0

{شاگرد سے خدمت لینا کیسا ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید ایک اچھا حافظ قرآن و قاری قرآن ہے اس کے باوجود  وہ نابالغ بچوں سے خدمت کرواتا ہے جیسے پریس کروانا پیر دبوانا رات میں اپنے حُجرے میں بچوں کو لے کر باتیں کرنا کیا سب کرنا جائز ہے؟ جواب عنایت فرمائیں حدیث کی روشنی میں
المستفتی:۔ ثناء خوان مصطفٰے لعل محمد عزیزی بھاگلپوری
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
 جس طرح دینی علوم کا پڑھنا پڑھا نا ضروری ہے اس طرح استاد کے حقوق ادا کرنا بھی ضروری ہے،جس طرح بے علمی کی وجہ سے انسان، انسانیت سے محروم ہوتا ہے اس طرح استاذ کا حق نہ ادا کرنے والا علم کی برکت اور خدمت سے محروم رہ جاتا ہے، استاذ کے ساتھ شاگرد وں کا روحانی تعلق ہوتا ہے،جس طرح والدین کے ساتھ جسمانی تعلق اور نسبت کی وجہ سے اولاد کے لئے ان کا حق ادا کرنا واجب ہے،جواولاد یہ حق ادا نہیں کرتی وہ قرآن و حدیث کی رو سے بد بخت شمار ہوتی ہے، بلکہ والدین کی نارا ضگی کی وجہ سے اللہ بھی ناراض ہوجاتا ہے،اس طرح استاذ و شاگرد کا معاملہ ہے جو شاگرد استاذ کا فرماں بردار ہو تا ہے وہ کامیاب ہوتا ہے، اس سے اللہ دین کی خدمت لیتا ہے اور جو شاگرد نافرمان ہوتا ہے اس سے اللہ ناراض ہوتا ہے،اس کے علم میں برکت نہیں ہوتی اور نہ وہ دین کی خدمت کر سکتا ہے۔
لہذاشاگرد سے کام لینے میں کوئی حرج نہیں جبکہ وہ راضی ہو ہاں اگر شاگرد نابالغ ہے تو اس کے والدین کی سے اجازت لینے کے بعد خدمت کروائیں جیسا کہ سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں شاگرد سے خدمت لینا درست ہے مثلاً طالبعلم سے قرآن سکھانے یا کوئی علم سکھانے یا کسی حرفت کے سکھانے کا کام لیا جائے (اس کی مرضی سے، اگر وہ بالغ ہے، ورنہ اس کے ولی کی رضا سے اگر وہ بچّہ ہے) کیونکہ بچہ اپنی منفعت کیلئے بھی اپنے مال میں ولی کی اجازت کے بغیر تصرف نہیں کرسکتا ہے اھ
 (فتاوی رضویہ جلد دوم ص۷۱۱؍ دعوت اسلامی)
رہی بات کے کمرے میں بٹھا کر بات کرنا تو اس میں کوئی قباحت نہیں جبکہ بیہودہ باتیں نہ کرتا ہو ہاں اگر شاگرد اس وقت علم سیکھنے کے لئے آیا ہو تو اسے علم سکھایا جائے نہ کہ بات کرکے وقت ضائع کی جائے.واللہ اعلم بالصواب 
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی 




एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top