{واٹش ایپ پر معافی مانگنا کیسا ہے ؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہکچھ لوگ کہتے واٹشاپ پر معافی مانگتے ہیںکیا یہ درست ہے؟ مفصل ومدلل جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ محمد اسلم رضا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
حدیث شریف سے ثابت ہے کہ مندرجہ ذیل لوگوں کی مغفرت شب برأت میں نہیں ہو تی ہے(۱)کافر اس میں تمام فرقہا ئے باطلہ شامل ہیں (۲)ان دوحضرات کی جو آپس میں عداوت رکھے ہو ئے ہیں (۳)رشتہ کاٹنے والے(۴)کپڑا لٹکا نے والے یعنی متکبر(۵)والدین کی نا فرمانی کرنے والے(۶)شرابی یعنی جو اس کا عادی ہو چکا ہو (۷)اور ایک دوسری حدیث میں (۸)عشاریعنی ظلما ٹیکس لینے والے(۹) جا دو گر (۱۰)کاہن(۱۱)باجا بجا نے والے ۔اور روایت میں (۱۲) مصور یعنی تصویر بنا نے والے(۱۳)چغل خور یعنی غیبت کرنے والے۔
تو مسلمانوں کو چا ہئے کہ اپنے والدین کی خدمت کرکے ان کو راضی کریں ،جن سے قطع تعلق کئے ہوں ان سے معا فی مانگیں رشتہ داروں سے معا فی ما نگے ،نہ کہ واٹس ایپ پر لوگوں سے معا فی ما نگتے پھریں، ویسے واٹس ایپ پر لو گوں سے معا فی مانگنا معیوب و ناجائز نہیں ہے مگر واٹس ایپ کے ساتھ والدین ،اقربہ یعنی رشتہ دوروں ،دوستوں یا جنکے سا تھ اٹھنا بیٹھنا ہے ان لوگوں سے معافی مانگیں یو نہی اپنے گنا ہوں سے تو بہ کریں اور اس فعل قبیح سے دور رہیں جیسے زنا،شراب ،چغل خوری ،جادو گری ،تکبر،گانا بجانا،تصویر کشی، وغیرہ وغیرہ سے سچے دل سے تو بہ کریں روئیں گڑگڑا ئیں نہ رو سکیں تو رونے جیسا چہرہ بنا ئیں اور تمام گناہوں سے محفوظ رہیں اور رب سے دعاکریں کہ مولیٰ میری تو بہ قبول فرمالے نیز مجھے اپنے توبہ پر استقامت عطا فرما ،بیشک اللہ تو بہ کرنے والا پسند ہے اور اللہ تو بہ قبول کرنے والا ہے بیشک وہ غففور الرحیم ہے۔دعا ہے مولیٰ تعالیٰ ماہ شعبان المعظم میں بطفیل نبی کریم ﷺ ہم سبھوں کو تو بہ کی تو فیقق عطا فرمااور ہما ری تو بہ کو قبول فرماوالدین سے وایک دوسرے سے خلوص و للہیت سے پیش آنے کی تو فیق عطا فرما ۔آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی