{ شب برات میں کون سی دعا پڑھنی چا ہئے ؟}

0

{ شب برات میں کون سی دعا پڑھنی چا ہئے ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہشب برأت میں کون سی دعا پڑھنی چا ہئے ؟بینوا تو جروا
 المستفتی:۔ راج محمد واحدی گا ئیڈیہ

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
شب برأت میں کو ئی بھی دعا پڑھیں نماز عمر قضا سب سے بہتر ہے اگر قضا نمازیں نہ ہوں تو نماز نفل ،صلوۃ التسبیح ،درود کی کثرت ،کلمہ کا ورد کریں، قرآن مجید کی تلاوت کریں ،یا جو چکھ ہو سکے مثلا اللہ اللہ کا ورد حق اللہ کا ورد کریں سب میں ثواب ملے گا البتہ متی یار احمد خاں نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ’’ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم شب برأت کی عظمت و فضیلت کا احساس کریں اس رات کی تقدیس کا احترام کریں اور عبادت و بندگی کا مخلصا نہ نذرانہ پروردگار کی بارگاہ میں پیش کر کے اس کی رحمت عامہ سے اپنے دین و دنیا کی سعادتوں اور کامرانیوں کو حاصل کریں اکثر صحابہ مثلاً حضرت عمر فاروق (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اور حضرت عبداللہ ابن مسعود (رضی اللہ عنہ)وغیرھما سے منقول ہے کہ وہ اس رات کو یہ دعا بطور خاص پڑھا کرتے تھے’’ اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ کَتَبْنَا اَشْقِیَاء فَاَمْحُہ، وَاکْتُبْنَا سَعداء وَاِنْ کُنْتَ کَتَبْنَا سَعْدَاء فَاثْبِتْنَا فَاِنَّکَ تَمْھُوْمَنْ تَشَاْئَ وَتُثْبِتْ عِنْدَکَ اُمُّ الْکِتَابُ‘‘ اے پروردگار! اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں شقی لکھ رکھا ہے تو اسے مٹا دے اور ہمیں سعید و نیک بخت لکھ دے اور اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں سعید و نیک بخت لکھ رکھا ہے تو اسے قائم رکھ، بیشک جسے تو چاہے مٹائے اور جسے چاہے قائم رکھے اور تیرے ہی پاس ام الکتاب (لوح محفوظ) ہے(مراۃ المناجیح)واللہ اعلم بالصواب 
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی 







एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top