{کیا غوث پاک رضی اللہ عنہ پہلے حنفی تھے؟}

0

{کیا غوث پاک رضی اللہ عنہ پہلے حنفی تھے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تفریح الخا طر کے حوالہ سے سیرت کی بعض کتا بوں میں ہے کہ ایک رات سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعا لی عنہ نے خواب میں دیکھا کہ سید عا لم  ﷺ رونق افروز ہیں اور آپ کے پاس امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعا لی عنہ اپنی داڑھی پکڑے کھڑے ہیں اور حضور  ﷺ سے عرض کر رہے ہیں کی یا رسول اللہ  ﷺ !اپنے بیٹے محی الدین عبد القا در کو فر ما ئے کہ اس بو ڑھے کہ حما یت کرے نبی کریم  ﷺ نے مسکرا تے ہو ئے فر ما یا اے عبد القا در ! انکی درخواست پو ری کرو تب آپ نے فجر کی نماز حنبلی مصلے پر پڑھا ئی اس سے معلوم ہو تا ہے کہ غوث پاک رضی اللہ تعا لی عنہ پہلے حنبلی نہیں بلکہ حنفی مسلک کے تھے پھر حنبلی ہو گئے یہ روا یت کہاں تک درست ہے  ؟بینوا تو جروا  المستفتی:۔(حافظ) جلا ل الدین جمالی 

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
یہ سراسر من گڑھت اور جھوٹ ہے جیسا کہ سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خاں محدث بریلوی رضی اللہ تعا لی عنہ فر ما تے ہیں کہ یہ روا یت صحیح نہیں ہے اس لئے کہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعا لی عنہ ہمیشہ سے حنبلی تھے اور بعد کو جب عین الشریعۃالکبری تک پہو نچ کر منصب اجتہاد مطلق حاصل ہوا مذہب حنبلی کو کمزور ہو تا دیکھ کر اس کے مطا بق فتویٰ دیا کہ حضور محی الدین اور دین متین کے یہ چا روں ستون ہیں لو گو ں کی طرف سے جس ستون میںضعف آتا دیکھا اس کی تقویت فر ما ئی ۔(فتا وی رضویہ ج۱۲ص ۲۲۷)
ائمہ اربعہ میں آپ کس امام کے مقلد اور پیرو تھے اس سلسلے میں مختلف روا یتیں ہیں لیکن آپ کے حنبلی ہو نے کے شواہد مضبوط تر ہیں صحیح یہی ہے کہ آپ حنبلی المذ ہب تھے ۔ و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی








एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top