{جس جانور کے دانت نہ ہوں اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں ؟}

0

{جس جانور کے دانت نہ ہوں اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ: کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہجس جا نور کے دانت نہ ہوں یعنی جھڑ گئےہوں تو اس کی قر با نی جا ئز ہے یا نہیں ؟
المستفتی:۔صدام حسین بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــواب بعون المک الوہاب

اگر وہ گھاس کھا سکتاہے تو اس کی قر با نی جا ئز ہے ور نہ جائز نہیں جیسا کہ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ جس کے دانت نہ ہوں یا جس کے تھن کٹے ہوں یا خشک ہوں اس کی قربانی ناجائز ہے ۔اسی کے حاشیہ میں ہے یعنی ایسا جا نور جو گھاس کھا نے کی صلا حیت نہ رکھتا ہو ،ہاں البتہ اگر گھاس کھا نے کی صلا حیت رکھتا ہو تو اس کی قربا نی جا ئز ہے جیسا کہ بحر الرائق ج ۸؍ ص ۳۲۳،الہدایہ ج ۲؍ص ۳۵۹،تبیین الحقا ئق ج۲؍ص ۴۸۱،الفتاوی الخانیۃج۲؍ص ۳۳۴،الفتاوی الہندیۃ ج۵؍۲۹۸؍پر مذکور ہے ۔
 فتا ویٰ ہندیہ کی عبارت یہ ہے ’’واما الھتما ء وھی التی لا اسنان لھا فا ن کا نت تر عی و تعتلف جازت والافلا کٰذا فی البدا ئع وھو الصحیح کٰذا فی محیط السر خسی‘‘ واللہ اعلم بالصواب
کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری  واحدی 

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top