(کیا وراثت میں پوتے کا حق ہے؟)

0

(کیا وراثت میں پوتے کا حق ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میرے چاچا کا انتقال ہو گیا پھر تین ماہ بعد دادا جان فوت ہوگئےتو اس واراثت سے میرے چچا کی جو اولاد ہے اس کو اس وراثت سے حصہ ملے گا یا نہیں ؟جواب ارشاد فرما دیں
المستفتی:۔دلفراز احمد

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
وراثت کا معاملہ بعد وصال ہوتا ہے چونکہ آپ کے چچا کا انتقال دادا سے پہلے ہوا ہے اس لئے وراثت میں چچا کو حصہ نہیں ملے گا یونہی چچا کی اولاد کو داداکے مال سے حصہ نہیں ملے گا کہ بیٹے کے ہو تے ہو ئے پو تے کا حق نہیں ہے بلکہ وہ محروم رہے گا ۔البتہ پو تا اپنے باپ کے مال میں حصہ پا ئے گا۔واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی


Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top