(کیا شادی شدہ عورت سے نکاح ہوسکتا ہے؟)

0

(کیا شادی شدہ عورت سے نکاح ہوسکتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے اہل سنت اس مسلہ میں کہ زید کی بیوی ہندہ کو بکر سے محبت ہو گئی اور بکر ہندہ سے نکاح بھی کر لیا جبکہ زید ابھی ہندہ کو طلاق نہیں دیا ہے تو بکر کو دعوت میں بلانا یا اسکے گھر دعوت میں جانا شریعت میں کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔ بینوا توجروا                                  
aلمستفتی:۔ محمد نوشاد علی قادری شیوہر

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوہاب اللہم ھدایت الحق والصواب

  شادی شدہ عورت سے نکاح حرام اشد حرام ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے”والمحصنت من النساء“ اور حرام ہیں شوہر دار عورتیں۔(کنز لایمان،پارہ۵ع۱)

بکر پر لازم ہے کہ ہندہ کو اپنے سے دور کردے اور بکر و ہندہ سچے دل سے علانیہ توبہ کریں یونہی جو حضرات یہ علم رکھتے ہوئے کہ ہندہ زید کے نکاح میں ہے شرکت کئے یا گواہ بنے ان سب پر علانیہ تو بہ لازم ہے اور نکاح خواہ نکاحانہ پیسہ واپس کرے دوبارہ اس طرح غلطی نہ کرنے کا وعدہ کرے بعد توبہ کار خیر کرے کہ کار خیر توبہ میں معاون ہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے ”اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓءِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمْ حَسَنٰتٍ ٭ وَ کَانَ  اللّٰہُ  غَفُوْرًا  رَّحِیْمًا“مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلا ئیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(کنز لایمان،سورہ فرقان ۷۰)

اور اگر ایسا نہ کرے تو! مسلمانوں پر لازم ہے کہ بکر کا بائیکاٹ کردیں جیسا کہ ارشاد ربا نی ہے”وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّکَ الشَّیْطٰنُ  فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ  الذِّکْرٰی  مَعَ الْقَوْمِ  الظّٰلِمِیْنَ“ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔
(کنز لایمان،سورہ انعام ۶۸)

نوٹ:۔ بکر وہندہ کے ساتھ ساتھ زید کو بھی علانیہ توبہ کرایا جائے کہ اس کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کی بیوی ہندہ بد چلن ہوئی ہے حالانکہ مرد حاکم ہے عورتوں پر جیسا کہ ارشاد ربانی ہے”الرجال قوامون علی النساء“ اور اگرزیدتوبہ نہ کرے تو زید کا بھی بائیکاٹ کردیں۔واللہ اعلم با الصواب 

کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی


Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top