{ حضرت مریم رضی اللہ تعا لیٰ عنہاکا نکا ح ہوا تھا یا نہیں؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضرت مریم رضی اللہ تعا لیٰ عنہاکا نکا ح ہوا تھا یا نہیں اور جنت میں آپ کس کے نکاح میں رہیں گی ؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔منظور احمد نقشبندی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
حضرت مر یم بنت عمران وا لدہ حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کا نکا ح کسی سے نہیں ہوا اور حضرت عیسی علیہ السلام جو اب بھی ز ندہ ہیں اور آسمان پر ہیں بے باپ کے پیدا ہو ئے جسکا ذکر قرآن مجید واحا دیث کریمہ میں ہے آپ کی ولا دت کے بعد بھی حضرت مر یم رضی اللہ تعا لی عنہا با کرہ تھیں اور جنت میں ما لک جنت حضرت محمد عر بی ﷺ کی زو جیت میں رہیں گی جیسا کہ امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا خاں قادری بر کا تی رضی اللہ تعا لی عنہ فر ما تے ہیں ٍکہ آپ(حضرت عیسی علیہ السلام) کی ولا دت کے بعد بھی حضرت بتول طیبہ طا ہرہ سیدتنا مر یم رضی اللہ تعا لی عنہا بکر تھی اور بکر ہی رہیں گی اور بکر ہی جنت النعیم میں دا خل ہوں گی یہاں تک کی حضور ﷺ کی نکا ح اقدس سے مشرف ہوں گی۔(فتا وی ٰ رضو یہ شریف ج۱۲؍ ص ۳۶)
اور حکیم الامت مفتی یار احمد خاں نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلا م کی ولا دت کے بعد بھی حضرت مریم رضی اللہ تعا لی عنہا کنوا ری تھیں اور ہما رے حضور ﷺ کے نکاح میں آ ئیں گی ۔(تفسیر نعیمی پ۳ص ۳۵۷ )
نیز فرما تے ہیں کہ حضرت مر یم، عیسیٰ علیہ السلا م کی والدہ اور حضرت آسیہ جنت میں حضور ﷺ کے نکاح میں رہیں گی ۔(پ اول ص ۲۰۲) و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم با لصواب
کتبہ
حقیر محمد علی قادری واحدی