{سب سے پہلے اذان کس نے دی ؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سب سے پہلے اذان کس نے دی ہے ؟بینوا تو جروا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
سب سے پہلے اذان سید الملا ئکہ روح الامین جبرئیل علیہ السلام نے دی ہے جیسا کہ کہ حدیث شریف میں ہے جب حضرت آدم علیہ السلام جنت سے زمین ہند پر اترے تو آپ پر تنہا ئی کی وجہ سے وحشت طا ری ہو ئی تو حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لا ئے اور اذان پڑھی جس سے آپ کی وحشت دور ہو گئی ۔( موا ہب ا للدنیہ شریف ج۲؍ ص۴)
اور مفتی یار احمد خاں نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ حضرت جبر ئیل علیہ السلام معرا ج کی رات بیت المقدس میں دی جب حضور ﷺ نے سا رے نبیوں کی امامت فر ما ئی یہ سب سے پہلی اذان ہے۔ (مراۃ المنا جیح ج ۱؍ باب الاذان ص ۳۷۶ )
اور اسلام میں مؤذن رسول حضرت بلا ل حبشی رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے مدینہ منورہ ایک ہجری میں اذان پڑھی جیسا کہ کتب احادیث و تفا سیر میں ہے ۔واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم با الصواب
کتبہ
حقیر محمد علی قادری واحدی