{نکاحانہ رقم لینا کیسا ہے؟}

0

{نکاحانہ رقم لینا کیسا ہے؟}

السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ نکا ح خواں جو نکا ح پڑھا ئی لیتا ہے یہ شر عا کیسا ہے ؟بعض جا ہل قسم کے لوگ کہتے ہیں کہ نکاح خوانی کی اجرت لینا کہاں لکھا ہے اور کس حدیث کی کتا ب میں ہے ؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔خان محمد نقشبندی مجددی

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجـــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
 نکاح پڑھا نے وا لا نکاح پڑھا نے کی اجرت لے سکتا ہے جیسا کہ فقیہ اعظم ہند حضور صدرالشریعہ علا مہ مفتی محمد امجد علی علیہ الرحمۃ ورضوان تحریر فر ما تے ہیں کہ نکاح خواں کو اجرت نکاح خوانی لینا جا ئز ہے۔ (فتا وی امجدیہ ج۴ص ۲۷۶)
ہاں ضد نہ کرے بلکہ مسلما نوں کو چا ہئے کہ نکاح خوا نی کی اجرت زیا دہ ہی دیںمشا ہدہ ہے کہ اکثر شا دیو ں میں ہر معا ملہ ختم ہو جا تا ہے جھگڑا صرف نکاح خوانی کی اجرت پر رہتا ہے یہ معا ملہ ختم ہی نہیں ہو تا ہے ہم اپنی او لا د کی شا دیوں میں نہ جا نے کتنے فضو ل خر چ کر تے ہیں اور دیگر محا فلوں میں روپیوںکو اڑا تے ہیں مگر جب نکا ح خوا نی کی اجرت دینی پڑتی ہے تو کہتے ہیں ہم بہت غریب ہیں اور یہ نکاح خوا نی کی اجرت لینا کہاں سے ثا بت ہے خیال رہے کہ جا ہلو ں کو صرف حکم شرع معلوم کر نے کا حق ہے اور حوالہ کتا ب کا نام اور صفحہ طلب کر نا اپنے منصب سے آ گے بڑھنا ہے ۔و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم با لصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی






Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top