{کیاجنت میں بیوی سے نکاح کرنا پڑے گا؟}

0

{کیاجنت میں بیوی سے نکاح کرنا پڑے گا؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا جنت میں مردوں کا دنیوی بیوی کے ساتھ دوبارہ نکاح بھی ہوگاکیونکہ زید کا کہنا ہے کہ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کا نکاح ٹوٹ جاتاہے اس لئے جنت میں دوبارہ نکاح بھی ہوگا ۔بینوا توجروا
المستفتی:۔محمد وسیم القادری اترولہ

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب

جو عورتیں مسلمان مرد کے نکاح میں مرے گی وہ اسی کے ساتھ رہے گی وہاں نکاح نہ ہوگا یونہی مرد کے انتقال کے بعد بیوی نے شادی نہیں کی تو وہ جنت میں اپنے شوہر کے ساتھ رہے گی اوراگر شادی کرلی تو شوہر ثانی کے ساتھ میں رہے گی ہاں تجدید نکاح نہ ہوگا۔(ماخوذ تفسیر نعیمی جلد اول ص۲۳۰)
اور سرکا راعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ  ابن سعد انہیں ام المومنین رضی اللہ تعالی عنہا سے راوی کہ انہوں نے فرمایا’’یلغنی انہ لیس امرأۃ یموت زوجھا وھو من اھل الجنۃ وھی من اھل الجنۃ ثم لم تزوج بعدہ الاجمع اللہ بینھما فی الجنۃ‘‘جس عورت کا شوہر مرجائے اور وہ دونوں جنتی ہوں پھر عورت اُس کے بعد نکاح نہ کرے تو اللہ تعالی اُن دونوں کو جنت میں جمع فرمائے۔( فتاوی رضویہ جلد۱۲؍ص ۳۰۳؍ دعوت اسلامی )
  دنیا میںمسلمان مرد کے انتقال کے بعد بیوی کا نکاح اس لئے ٹوٹ جاتا ہے تاکہ وہ دنیا میں نکاح کرکے گناہ سے محفوظ رہ سکے۔واللہ اعلم بالصواب

کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی


Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top