{کیاقوالی سننے والا اذان دے سکتا ہے؟}

0

{کیاقوالی سننے والا اذان دے سکتا ہے؟}

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید مندرجہ ذیل خرافات کامرتکب ہے، مروجہ مزمیر قوالی گاتاہے سنتا اور قولی کا اہتمام بھی کر تاہے کانوں میں بالیاں پہنتا ہے انگلیوں میں انگوٹھیا ں بھی پہنتا ہے،اب درفت طلب امر یہ ہے کی کیازیداذان دے سکتا ہے؟ اور محفل میلاد میں زید کو بلاناکیساہے؟ جبکہ زید مذکورہ بالا عمل سے توبہ بھی کرچکاتھالیکن پھر وہی عمل قبیح کرتاہے برائے کرم مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔ عبد اللہ قادری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجـــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب 
مذکورہ تمام افعال ناجائز وحرام ہیں اور کرنے والا گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے مروجہ قوالی مع مزامیر کے بارے میں اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرما تے ہیں کہ مزامیر جائز نہیں حضور سیدناسلطان المشائخ نظام الحق والدین سردارسلسلہ عاریہ چشتیہ نظامیہ فوائدالفوائد شریف میں ارشاد فرما تے ہیں مزامیر حرام است یعنی مزامیر حرام ہے۔ (فتاوی رضویہ  ج؍۲۱ص ؍دعوت اسلا می )
ناک کان ہاتھوں پیروں میں کسی قسم کا  زیور جائز نہیں ہے اگر چہ پلاسٹیک کا ہو کہ یہ عورتوں سے مشابہت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’من تشبہ بقوم فھو منھم ‘‘مرد کے لئے صرف چاندی کی ایک انگوٹھی ایک نگ والی وہ بھی ساڑھے چار ماشے کم ہو جائز ہے  اس کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی یازیور جائز نہیں (عامۂ کتب فقہ)
  مذکورہ بالا صورت میں زید فاسق معلن ہے اس سے اذان پڑھوانا یا نعت وغیرہ سننا ناجائز ہے کہ فاسق کی تعظیم ناجائز ہے اور منبر پر بٹھانے نعت پڑھوانے پر اس کی تعظیم ہے،توبہ کرکے پھر گناہ کرنا بہت برا ہے اور یہ اللہ کے ساتھ استہزا کرنا ہے اس لئے جب تک وہ امور قبیحہ وشنیعہ سے سچے دل سے توبہ نہ کرلے اور قبیحہ افعال سے باز نہ آجائے اس کا بائیکاٹ کردیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے’’وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّکَ الشَّیْطٰنُ  فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ  الذِّکْرٰی  مَعَ الْقَوْمِ  الظّٰلِمِیْنَ‘‘ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔ واللہ اعلم بالصواب 
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی
Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top