{کیا سہرا پہننا جا ئز ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ شا دی میں دو لھا کو سہرا پہننا شر عا درست ہے یا نہیں ؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔زین العابدین حشمتی کلیری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــواب بعون الملک الوہاب
سہرا پہننا درست و مبا ح ہے نہ شر عا منع ہے نہ شر عا ضرو ری ہے بلکہ ایک دنیوی رسم ہے۔پھول اور ریحان کا استعمال جا ئز ہے الملفوظ شریف میں ہے کہ خا لی پھو لوں کا سہرا جا ئز ہے نوٹ رو پیوں کا سہرا پہننا حرام ہے ۔فقیر وا حدی کہتا ہے کہ پھول چا ہے سر پر رکھا جا ئے یا دھا گے میں با ندھ کر استعمال کیا جا ئے یا گلے میں پہنا جا ئے کسی طرح کی کو ئی ممانعت نہیں ۔
اور عوا م میں جو مشہور ہے کہ سہرا پہننا سنت ہے یہ با طل اور سرا سر جھوٹ ہے اور جو اسے ضرو ری سمجھے سہرا نہ پہننے وا لوں کا مذاق اڑائے وہ جاہل گنوار ہے ۔و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب
کتبہ
حقیر محمد علی قادری واحدی