{بینڈ باجے کی آمدنی کیسی ہے؟}
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ ایک شخص بینڈ باجہ اور ڈیجے کی دکان کئے ہوئے ہے تو اس کو یہ سامان بھاڑے پر دینا درست ہے اور اس کی آمدنی کیسی ہے؟بینوا توجروا المستفتی:۔(مولانا)رجب علی فیضی
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
بینڈ باجے کا دھندہ کرنا اس کو کرایہ پر دینا ناجائز وحرام ہے اور اس کی آمدنی خبیث ہے جبکہ بینڈ باجا ناچ گانے اور اس قسم کے دوسرے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہو اور ڈیجے و لاؤڈ اسپیکر اگر جائز کام میں استعمال کیا جائے جیسے میلادشریف اور تقریر وغیرہ میں تو اس کا دھندہ کرنا نیز اس کی آمدنی جائز ہے۔(کتب فتاوی) واللہ اعلم بالصواب
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی