(الف باتا پڑھنا چاہئے یا الف بے تے؟)

0

(الف باتا پڑھنا چاہئے یا الف بے تے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ الف با تا پڑھنا صحیح ہے؟ جیسا کہ آج ہر جگہ پڑھایا جارہا ہے کہ الف بے تے ؟اگر الف با تا صحیح ہے تو لوگ پہلے سے الف بے تے پڑھے ہیں اور اور جو پڑھا رہے ہیں تو ان کیلئے کیا حکم ہے؟ اور اگر دونوں صحیح ہے کس پر عمل کیا جائے ؟بینوا تو جروا            
المستفتی:۔ محمد آفتاب عالم برکاتی امبیڈکرنگر
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب

حرف مفردات کا صحیح تلفظ الف ،با،تا،ثا،جیم ،حا،خا وغیرہ ہے  لہذا بچوں کو اسی طرح پڑھانا چا ہئے، اور جو لوگ الف بے تے ثے وغیرہ پڑھاتے ہیں وہ غلط طریقہ سے پڑھاتے ییں  انکو چا ہئے کہ الف باتا پڑھیں اور بچوں کو بھی اسی طرح پڑھا ئیں ۔
چونکہ قرآن شریف پڑھتے وقت تلفظ صحیح طریقے سے ادا ہو جا تا ہے البتہ حرف مفردات میں غلط پڑھتے ہیں اس لئے گنہگار نہ ہونگے۔واللہ تعا لیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی


एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top