{مدرس کو تنخواہ شمشی مہینے سے دی جا ئے یا قمری؟}
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ اجا رہ تد ریس و دیگر ملا زمت میں کس مہینے کے اعتبار سے تنخواہ دی جا ئے ماہ قمری یا ماہ شمشی فی زمانہ مدرسا ن علوم عر بیہ دینیہ کا تقرر وتعین و ملا زمت عام طور پر انگریزی شمشی مہینوں کے اعتبار سے ہو تا ہے یہ کیسا ہے ؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔ (مولانا ) برکت اللہ قادری
المستفتی:۔ (مولانا ) برکت اللہ قادری
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
اللہ عزوجل کے نزدیک یہی با رہ مہینے قمری ہلا لی عر بی معتبر ہیںکہ چار ماہ حرام اسی مہینے میں ہیں تو اہل اسلام کو انہیں مہینوں کا اعتبار چا ہئے کہ شرع مطہرہ کے سب احکام عبا دات و معا ملات انہیں پر مبنی ہیں اور بحمد ہ تعا لی اب تک عا مہ مسلمین اپنے عا مہ امور میں انہیںشہور کو جا نتے انہیںپر مدار کا ر رکھتے ہیں کہ ان کے رب کے نذدیک مہینے یہی ہیں بلکہ مہینہ کا لفظ انہیں پر صا دق آ تا ہے مہینہ منسوب بماہ ہے شہر شمشی مہینہ نہیں مہر ینہ ہے۔مزید امام اہلسنت فر ما تے ہیں جس کا مفہوم کچھ اس طرح ہے کہ حضرت ابرا ہیم و اسمعیل علیہم السلام کے عہد مبا رک میں اللہ تعا لی نے قمری مہینو ں پر بنا ئے کار رکھنے کا حکم دیا مسلمانوں پر وا جب ہے کہ اپنے معا ملات میں انہیں مہینوں کا اعتبار کریں با لجملہ اجارات وغیرہا معا ملات میں مدار تعا رف پر ہے اور مسلمین میں مدار تعا رف یہی مہینے ہیںتو عند الاطلاق انہیں کی طرف انصراف ۔(فتا وی رضو یہ ج۸ص ۱۴۵)
اور شیخ التفسیر والحدیث علا مہ مفتی احمد یار خا ں نعیمی علیہ الررحمہ تحریر فر ما تے ہیں کہ شمشی مہینوں کی جنتری انسا نو ں نے بنا ئی قمری مہینوں کی خود رب تعا لی نے بنا ئی شمشی تا ریخیں بے دلیل قمری تا ریخوں کی دلیل موجود ہے اور اسلامی کام قمری تا ریخوں سے ہو تے ہیں روزے ،زکوٰۃ ،حج ، عدت ،وغیرہ سب میں قمری مہینہ معتبر ہونگے ۔(تفسیر نعیمی پ۲ص۲۳۴ )
لہٰذا ہر ملازمت میں تنخواہ قمری مہینوں کے اعتبار سے دی جا ئے گی یہی صحیح ہے مگراس زما نہ کے انگریزی وضع قطع کے مسلمانوں نے اسلا می مہینہ اور ہجری سنہ کا لکھنا اور یا د رکھنا ہی چھوڑ دیا ہے یہ لوگ انگریزی مہینے اور سال طو طو ںکی طرح خوب رٹے رہتے ہیںاور ملا زمت و شا دی بیاہ یا اور کو ئی کا م انگریزی مہینوں کے اعتبار سے کرتے ہیں اور اس پر مدا ر کار رکھتے ہیںاس لئے مسلما نوں کو چا ہئے کہ اپنے مقدس اسلام سے ہمیشہ محبت رکھیں اور اسلا می تا ریخوں کے اعتبارسے کام کریں ۔
و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم با لصواب
کتبہ