{کیا دیو بندی کی نماز جنازہ پڑھانے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟}

0

{کیا دیو بندی کی نماز جنازہ پڑھانے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کسی نے دیو بندی کی نماز جنازہ پڑھی تو کیا اس کا نکاح ٹوٹ گیا؟ برائے مہربانی جلد اس کا جواب دیں کتاب کے حوالہ سے۔       
 المستفتی:۔ عبد الرحمن  رضوی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب ھو الھادی الی الصواب

دیوبندی وھابی اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے بمطابق فتاوی حسام الحرمین شریفین کافر و مرتد ہیں جن کے بارے میں علمائے عرب وعجم نے باتفاق یہ فتوی دیا ’’من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر‘‘ یعنی جو ان کے کفر وعذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے
کسی مجبوری و چاپلوسی کی وجہ سے یا غلطی سے نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں علانیہ توبہ لازم ہے ،حدیث شریف میں ہے ’’لا تصلو علیہم ولا تصلو معھم ‘‘نہ انکے جنازہ کی نماز پڑھو نہ انکے ساتھ نماز پڑھو(کنز العمال)
اورجو انکے عقائد باطلہ پر مطلع ہو تے ہو ئے مسلمان سمجھ کر ایسا کرے گا تو اسلام سے خارج ہوجا ئے گااس پر تو بہ تجدید ایمان اور شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح لازم ہے۔ (عامۂ کتب فتاوی) واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی






Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top