{جوتا اور موزہ کس رنگ کا ہونا چاہئے ؟}

0

{جوتا اور موزہ کس رنگ کا ہونا چاہئے ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو تا اور مو زہ کس رنگ کا پہننا بہتر ہے ؟بینوا توجروا
المستفتی:۔رجب القادری 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجـــــــــــــواب بعون الملک الوہاب 
جو تا پیلے رنگ کا پہننا چا ہئے کہ پیلا رنگ خو شی پیدا کر تا ہے حضرت عبد اللہ ابن عبا س اور حضر ت علی رضی اللہ تعا لی عنہما سے روا یت ہے کہ جس نے زرد رنگ کا جو تا پہنا اسکے غم قلیل ہو جا ئیں گے کیوںکہ اس کے متعلق اللہ تعا لی کا ارشاد ہے ’’تسرناظرین ‘‘ دیکھنے وا لوں کو خوش کر تی ہے بعض روا یتوں میں ہے کہ جو لگا تا ر پیلے جو تے کے سا ت جو ڑے پہنے وہ ان شاء اللہ رنج سے نجا ت پائے گاحضرت عبد اللہ ابن زبیر اور محمد بن کثیر اور دیگر بزرگا ن دین سیاہ رنگ کے جو تے پہننے سے رو کتے تھے کیو نکہ سیاہ رنگ غم و الم میں ڈالتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر سیاہ چیز بری ہے یا سیاہ جو تا پہننا نا جا ئز ہے یا گناہ ہے بلکہ جو تے پیلے رنگ کے افضل ہیںاور سیاہ جو تا پہننا بہتر نہیں ہے مو زہ اور پگڑی سیاہ ہی عمدہ ہیںکہ سرخ رنگ کا مو زہ فر عو ن کا تھا اسکے وزیر ہا مان کا سفید تھا اور نبی کریم  ﷺ کا مو زہ سیا ہ رنگ کا تھا ۔(تفسیر  رو ح البیان صفحہ ۳۳۹ )
اور صحا ح ستہ کی آخری کتاب سنن ابن ما جہ میں یہ ہے کہ نبی کریم  ﷺ کے لئے سیاہ رنگ کے دو مو زے بھیجے گئے آپ نے انھیں پہنا۔( متر جم  ج۲ ص ۳۸۶ )
  اور مفسر شہیر حکیم الامت احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ نجا شی نے خا لص سیاہ رنگ کے چمڑے کے مو زے حضور نبی اکرم  ﷺ کی خد مت میں بطور ہد یہ بھیجا حضور نے پہنا ۔(مرا ۃ المنا جیح ج۶ص ۱۴۶)
ان روا یتوں سے یہ با ت ثا بت ہو گئی کہ جو تے پیلے رنگ کے بہتر ہیں اور موزے سیا ہ رنگ کے اور بہتر یہ بھی ہے کہ موزے سا دہ ہوںان پر دھا گے وغیرہ کے نقش و نگار نہ ہوں۔ و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب 
کتبہ 
حقیر محمد علی قادری واحدی

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top