{ایک آدمی ذبح کرے اور دوسرا دعا پڑھے تو قربانی ہوگی یا نہیں ؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر ایک آدمی ذبح کرے اور دوسرا دعا پڑھے تو قر با نی ہو گی یا نہیں؟بینوا تو جروا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــــــواب بعون المک الوہاب
قر با نی کے لئے دعا شرط نہیں ہے صرف بسم اللہ ،اللہ اکبر پڑھنا ضرو ری ہے۔یعنی اگر ایک آدمی دعا پڑحے اور دوسرا آدمی بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر ذبح کردے جب بھی قربا نی ہو جا ئے گی حتی کہ صرف بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر ذبح کردیاجا ئے تو قربا نی ہو جا ئے گی اور اگرکو ئی بسم اللہ بھی پڑھنا بھول جا ئے جب بھی قربا نی ہو جا ئے گی البتہ قصدا نہ پڑھنے سے قربا نی نہ ہوگی بلکہ ذبیحہ حرام ہو جا ئے گا۔(عامۂ کتب فقہ )واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی