(مہر فاطمی کی مقدار کیاہے؟)

0

(مہر فاطمی کی مقدار کیاہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مہر کی صحیح مقدار کیا ہے؟مہر فاطمی کی مقدار کیا ہے؟ چاندی کی صورت میں کم  سے کم مہر کی مقدار کیاہے؟براہِ مہربانی جواب دیکرعنداللہ ماجور ہوں
المستفتی:۔ ساجد علی نظامی

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک والھاب
کم سے کم مہر دس درہم چاندی ہے یعنی بتیس 32گرام چھ سو انسٹھ 659ملی گرام دوسو 200/ میکرو ملی گرام ہے اور زیادہ کی کوئی حد نہیں جتنے پر دونوں فریق راضی ہوجائیں،مگر حد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

مہر فاطمی چار سو مثقال ہے جیسا کہ سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ ''مہر حضرت بتول زہرا چار سو مثقال چاندی تھا کہ یہاں کے ایک سوساٹھ روپے بھر ہوئی۔(فتاویٰ رضویہ جلد۱۱/ ص ۲۴۹/دعوت اسلامی)

چونکہ ایک مثقال شرعی چار4گرام چھ سو پینسٹھ 665ملی گرام چھ سو600 میکرو ملی گرام کا ہوتا ہے اس لئے چار سو مثقال 1866.240گرام یعنی ایک کلو آٹھ سو چھانسٹھ گرام دوسو چالیس ملی گرام چاندی ہوا۔واللہ اعلم بالصواب
نوٹ:۔ مثقال درہم دینار صاع کی مزید معلومات کے لئے فقیر کا رسالہ واحدی پہاڑہ کا مطالعہ کریں

کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی



تعلیمات وارث انبیاء

Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top