{کیا عورتیں اذان دے سکتی ہیں ؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جس گھر میں مرد یا لڑکا نہیں ہیں یا ہیں مگر اذان نہیں سکتے تو کیا عورتیں یا لڑکیاں اذان دے سکتی ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
بلا سے محفوظ ہونے کے لئے یا خیر وبرکت کے لئے عورت اذان دے سکتی ہے بشرطیکہ کہ اس کی آواز غیر محرم تک نہ جائے کیونکہ عورت کی آواز بھی عورت یعنی چھپانے والی چیز ہے اس لئے وہ گھر کے اندر آہستہ اذان بوقت ضرورت دے سکتی ہیں ،اور جو کتب فقہ وفتاوی میں تحریر ہے کہ عورت کی اذان مکروہ ہے تو وہ نماز کے لئے ہے کہ اس میں دوسروں تک پہونچانا مقصود ہے اور عورت کی آواز پردہ ہے اس لئے مکروہ ہے۔واللہ اعلم بالصواب
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی