{آدھار کارڈ سے پیسہ نکال کر کم دینا کیسا ہے؟}

4 minute read
0

{آدھار کارڈ سے پیسہ نکال کر کم دینا کیسا ہے؟}

السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میںکہ آج کل لوگ آدھار کارڈ اور مِنی اے ٹی ایم mini atm سے پیسہ نکالتے اور نکلواتے ہیں پیسہ نکالنے والا نکلوانے والے سے 10یا 20 روپیہ ایک ہزا پر لیتا  زیادہ لیتا ہے یعنی گراہک کے  بینک سے ایک ہزار نکالتا ہے اور گراہک کو نو سو اسی 980 دیتا ہے تو کیا یہ پیسہ زیادہ لینا جائز ہے یعنی سود تو نہیں ہے جبکہ دونو ایک ہی جنس ہے اور دونو مومن بھی ہیں. بینواتوجروا
المستفتی:۔(نعت خوان نبی مولانا) غلام احمد رضا بلرام پوری

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب
کسی مومن کو روپیہ دے کر اس سے زیادہ لینا سود کہلاتا ہے شریعت مطہرہ نے اسے حرام قرار دیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’یَمْحَقُ اللّٰہُ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقٰتِ٭ وَاللّٰہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ کَفَّارٍ اَثِیْم‘‘اللہ ہلاک کرتا ہے سود کو اور بڑھاتا ہے خیرات کو اور اللہ کو پسند نہیں آتا کوئی ناشکرا بڑا گنہگار۔(کنزالایمان،سورۃ البقرۃ آیت نمبر ۲۷۶)
نیز فرماتاہے’’یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوآ اتَّقُوا اللّٰہَ وَذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰٓوا اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ‘‘اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سود اگر مسلمان ہو۔(کنزالایمان،سورۃ البقرۃآیت نمبر۲۷۸)
اور حدیث شریف میں ہے’’عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آکِلَ الرِّبَا وَمُؤْکِلَہُ وَکَاتِبَہُ وَشَاھِدَیْہِ وَقَالَ ھُمْ سَوَاءٌ‘‘حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے اور کھلانے والے، سود لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی اور ارشاد فرمایا یہ سب گناہ میں برابر شریک ہیں۔ (صحیح مسلم حدیث نمبر۴۰۹۴)
لہذا ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے سود نہیں لینی چاہئے جیسا کہ قرآن و احادیث سے ثابت ہے مگر دکاندار کا دس بیس زیادہ لینا یہ سود نہیں ہے کیونکہ اس میں وقت بھی لگتا ہے اور نیٹ پیک بھی کرانا پڑتا ہے تو یہ ایک کام ہے جو جائز ہے کہ اپنے محنت کا روپیہ لینا ہر کسی کو حق حاصل ہے۔واللہ اعلم بالصواب
ازقلم

Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top