{اذان سن کر شیطان کیوں بھاگتا ہے؟}

0

{اذان سن کر شیطان کیوں بھاگتا ہے؟}

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حدیث شریف میں ہے کہ جب نماز کے لئے اذان ہو تی ہے تو شیطان گوز ما ر تا ہوا بھا گتا ہے تو کیا اسے اذان سے تکلیف ہو تی ہے آخر وہ کیوں بھاگتا ہے ؟بینوا توجروا     
 المستفتی:۔سلمان رضا رضوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجـــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب 
 حدیث شریف میں ہے کہ نبی کریم  ﷺ نے حضرت ابو سعید  خد ری  رضی اللہ عنہ سے ار شاد  فر مایا کہ میں دیکھتا ہوں کہ تم جنگل اور بکری پسند کرتے ہو لہٰذا جب تم اپنی بکریوں یا جنگل میں رہو اور اذان دو نمازکے لئے تو اپنی آواز بلند کرو اس لئے کہ جہاں تک مؤذنوں کی اذان کی آواز پہنچتی ہے وہاں تک جو بھی جن و  انسان یا کو ئی چیز اذان کی آواز سنے گی وہ قیا مت کے دن مؤذنوں کے لئے گواہی دیگی ۔(بخا ری شریف ج۱؍ باب الاذان رفع الصوت باالندا ص ۸۶)
اسی حدیث پاک کی شرح میں علامہ شریف لحق امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ اس ڈر سے بھا گتاہے کہ مجھے گوا ہی نہ دینی پڑے اگر چہ وہ شہا دت کا اہل نہیں ہے مگر وہ اپنے کو شا ہد اہل سمجھتا ہے ۔(نذھۃ القاری ج۳؍ ص ۱۰۱) واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم با الصواب
کتبہ 
حقیر محمد علی قادری واحدی









Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top