{کیا نکاح فضولی باطل ہے؟}

0

{کیا نکاح فضولی باطل ہے؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید نے ہندہ سے اجازت لئے بغیر نکاح پڑھا دیا اب بکر کہتا ہے کہ یہ نکاح باطل ہے پھر نکاح پڑھایا جائے اور زید کا کہناہے کہ یہ نکاح فضولی ہے عورت رد نہ کرے تو نکاح ہوجائے گا لہذا شرعی احکام سے آگاہ فرمائیں کہ کس کا قول درست ہے؟         
المستفتی:۔محمد رضوان گونڈہ

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب

بغیر اجازت نکاح پڑھانے کو نکاح فضولی کہتے ہیںاور نکاح فضولی کو باطل جاننا محض جہالت ہے جیسا کہ سرکا ر اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ فرما تے ہیںکہ نکاح فضولی کو مذہب حنفی میں باطل جاننا محض جہالت وفضولی بلکہ باجماع ائمہ حنفیہ رضی اللہ تعالی عنہم منعقد ہوجاتا ہے اور اجازت اصیل پر(کہ یہاں وہ عورت ہے جس کے لئے بے اذن اس کا نکاح غیر وکیل نے کر دیا) موقوف رہتا ہے اگر وہ اجازت دے نافذ ہوجائے اور رد کردے تو باطل۔ (فتاوی رضویہ ج۱۱ص۱۴۶؍ دعوت اسلامی)
     لہذا زید کا قول درست ہے اور بکر کا کہنا غلط ہے بکر پر لازم ہے کہ توبہ کرے اور دوبارہ بغیر علم کے مسئلہ نہ بتائے۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی





Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top