{کیا نابالغ لڑکا اذان دے سکتا ہے؟}

0

{کیا نابالغ لڑکا اذان دے سکتا ہے؟}

  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہکیا نابالغ لڑکا اذان دے سکتا ہے؟ جب کہ وہ بچہ قرآن مجید پڑھتا ہے اور نورانی تعلیم بھی لیکن عوام کا کہنا ہے وہ اذان نہیں دے سکتا اس بارے سے بھی آگاہ فرما دیں
المستفتی:۔محمد شاکر رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجـــــــــــــــــــــــــواب بعون الملک الوہاب 
نابالغ سے مراد ناسمجھ بچہ تو وہ اذان نہیں دے سکتا اور اگر سمجھ دار ہے اذان کے اوقات کو جانتا ہے اور اذان کے کلمات کو جانتا ہے تو اذان دے سکتا ہے۔(عامۂ کتب فقہ)
جب کہ وہ بچہ قرآن پڑھنا جانتا ہے اور سمجھدار ہے تو اذان ضرور دے سکتا ہے عوام کا یہ کہنا کہ اذان نہیں دے سکتا ہے سراسرجہالت ہے اور شریعت میں من مانی کرنا ہے ایسے لوگوں پر لازم ہے کہ توبہ کریں اور دوبارہ غلط مسئلہ نہ بیان کر نے کا عہد کریں حدیث شریف میں ہے’’من افتی بغیر علم لعنتہ ملائکۃ السماء والارض‘‘ یعنی جو  بغیر علم کے فتویٰ دے اس پر آسمان و زمین کے فرشتوں کی لعنت ہو۔(کنز العمال بحوالہ ابن عساکر عن علی حدیث۲۹۰۱۸؍بحوالہ رضویہ)واللہ اعلم بالصواب 
ازقلم
فقیر تاج محمد قادری واحدی






Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top