{لڑ کا اور لڑ کی کس عمر میں بالغ ہو تے ہیں ؟}

0

{لڑ کا اور لڑ کی کس عمر میں بالغ ہو تے ہیں ؟}

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ لڑکااورلڑکی کتنی عمرمیں بالغ ہوتے ہیں جواب بحوالہ عنایت فرمائیں؟ 
المستفتی:۔غلام حسین قادری
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
 لڑکے کو جب انزال ہوگیا وہ بالغ ہے وہ کسی طرح ہو سوتے میں ہو جسے احتلام کہتے ہیں یا بیداری کی حالت میں ہو اور انزال نہ ہو تو جب تک اس کی عمر پندرہ سال کی نہ ہو بالغ نہیں ہے جب پورے پندرہ سال کا ہو گیا تواب بالغ ہے علامت بلوغ پائے جائین یا نہ پائے جائیں لڑکے کے بلوغ کے لیئے کم سے کم جو مدت ہے وہ بارہ سال کی ہے اور لڑکی کا بلوغ احتلام سے ہوتا ہے یا حیض سے یا حمل سے ان تینوں میں سے جو وجوہات پائی جائے تو وہ بالغ ہو گئی اور ان میں سے کوئی بات نہ پائی جائے تو جب تک پندرہ سال کی نہ ہو جائے بالغ نہیں ہے اور کم سے کم اس کا بلوغ نو سال میں ہوگا ایساہی فقہ حنفی کی مشہور ومستند کتاب بہار شریعت  حصہ پانزدہم بلوغ کے بیان میں در مختار وہندیہ کے حوالے سے ہے ۔و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی





تعلیمات وارث انبیاء

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top