{کیا بوقت وصال مصطفی ﷺ عزرائیل علیہ السلام و خاتون جنت کی گفتگو ہو ئی ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تقا ریر کی بعض کتا بوں میں لکھا ہے کہ یوم وصال النبی ﷺ حضرت عزرا ئیل علیہ السلام روح پاک قبض کر نے کے لئے حجر ئہ رسول میں آنے کی اجازت طلب کر تے ہیں تو حضرت فا طمہ رضی اللہ تعا لی عنہانے انکار کیا پھر ایک طویل گفتگو ہو تی ہے یہ روا یت کیسی ہے ؟بینوا تو جروا المستفتی:۔محمد فاروق رضا نوری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
بخا ری شریف کی حدیث کی روسے یہ روا یت صحیح نہیں ہے اس لئے کہ وصال کے وقت حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ تعا لی عنہا تھی۔(ج۲ کتاب المغا زی ص ۶۴۰ )
اور صاحب تفسیر نعیمی حضرت علا مہ مفتی یار احمد خاں نعیمی علیہ الرحمہ فر ما تے ہیں کہ بعض واعظین بیان کر تے ہیں کہ ملک الموت سے حضرت فا طمہ رضی اللہ تعا لی عنہا کی بوقت وصال طویل گفتگو ہو ئی کہ ملک الموت علیہ السلام اندر آنے کی اجا زت ما نگی آپ نے اندر آنے سے انکار کیا حضور ﷺ نے ارشاد فر ما یا اے فا طمہ یہ تیرے گھر کا ادب ہے یہ ملک الموت ہیں جو اجازت مانگ رہے ہیں یہ کسی سے اجازت نہیں ما نگا کر تے ،یہ سب غلط ہے کہ حضور ﷺ اس وقت نہ تو حضرت فا طمہ کے گھر میںتھے اور نہ ہی حضرت فا طمہ وہاں مو جود تھیں اس روا یت کا کہیں ثبوت نہیںہے ۔(مراۃ المنا جیح شرح مشکوۃ المصا بیح ج۸ص ۳۱۰)
و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی