{کیا لکڑ ہارے کی بیوی سب سے پہلے جنت میں جائے گی؟ }

0

{کیا لکڑ ہارے کی بیوی سب سے پہلے جنت میں جائے گی؟ }

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ لکڑ ہا رے کی بیوی کے با رے میں کو ئی ایسی روا یت ہے کہ سب سے پہلے جنت میں جا ئے گی بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت خا تون جنت رضی اللہ تعا لی عنہا سے بھی پہلے جنت میں جا ئے گی ؟بینوا توجروا
المستفتی:۔شان محمد رضوی 
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
 لکڑ ہا رے کی بیوی کا واقعہ اور یہ کہ خا تون جنت حضرت فا طمہ زہرا رضی اللہ تعا لی عنہا سے پہلے جنت میں جا ئے گی صریح جھوٹ محض با طل و مو ضوع ہے سب سے پہلے ما لک جنت جا ن ایمان حضور  پر نو ر سر کا ر مصطفیٰ  ﷺ جنت میں تشریف لے جائیں گے بعد ہٗ سیدۃ النسآء اھل الجنۃ والدہ شباب اھل جنۃ فا طمۃ الزہرا رضی اللہ تعا لی عنہا کی دخول کی خبر ہے نوی صدی کے مجدد علا مہ امام جلال الدین سیو طی علیہ الرحمہ ابو نعیم کے حوا لہ سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعا لی عنہ کی روا یت نقل کی ہے کہ رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ میں سب سے پہلے جنت میں دا خل ہوںگا میں یہ با ت فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا ہوں پھر حضرت فا طمہ رضی اللہ تعا لی عنہا سب سے پہلے جنت میں میرے پاس آئیں گی میری امت میں حضرت فا طمہ کی مثال ایسی ہے جیسے بنی اسرا ئیل میں حضرت مر یم رضی اللہ تعا لی عنہا کی مثال ۔(الخصا ئص الکبریٰ ج۲ص ۶۵۸)
اور بخا ری شریف ہے’’ قال النبی  ﷺ فا طمۃُ سیدۃُالنسآئِ اَھلِ الجَنَّۃِ‘‘ نو شۂ بزم جنت نبی کریم  ﷺ نے فر ما یا کہ فا طمہ زہرا جنتی عو رتوں کی سر دا ر ہے ۔(ج۱ص ۵۳۲ )
 اور جنتی عو رتوں میں لکڑ ہا رے کی بیوی بھی داخل ہے تو یہ کیسے یقین کیا جا سکتا ہے کہ کنیز یعنی لکڑ ہا رے کی بیوی جنت میں پہلے جا ئے اور سردار بعد میں خلاصہ یہ ہے کہ لکڑ ہا رے کی بیوی کے با رے میں احا دیث مبا رکہ میں کو ئی تصریح نہیں ہے ۔
نوٹ:۔انبیا ئے کرام میں سب سے پہلے رسول کریم  ﷺ جنت میں داخل ہو نگے اور آخر میں حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام داخل ہو نگے اور امت محمدیہ میں صحا بہ میں سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعا لی عنہ اور آخر میں حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعا لی عنہ دا خل ہو نگے کہ یہ تونگر تھے اور عورتوں میں سب سے پہلے حضرت فا طمۃ الزہراء داخل ہو نگی ۔
(کیمیا ئے سعا دت ص ۷۹۴ومدارج النبوہ ج ۱ص۴۷۸)و اللہ تعا لی و رسو لہ الاعلی اعلم باالصواب 
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی





تعلیمات وارث انبیاء



एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top