{ما کان محمد پر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟}
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ: ۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہما کان محمد ابا احد من رجا لکم الخ، آیت کریمہ فاتحہ خوا نی یا دیگر مو اقع پر جب تلا وت کی جا تی ہے تو بعض لوگ اس آیت کو سن کر اپنا انگوٹھا چومتے ہیں شرعا یہ کیسا ہے ؟بینوا تو جروا
المستفتی:۔جابر علی حشمتی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
قرآن شریف کی تلا وت کے وقت ،خطبہ کے وقت نام مبا رک سننے پر ہا تھ چوم کر آنکھوں پر لگا نا درست نہیں اکثر فاتحہ خوانی کی محفل میں بعض پڑھے لکھے لوگ بھی انگوٹھا چوم کر آنکھوں پر لگا تے ہیں اس کے متعلق سراج بزم اولیا ئے طریقت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام محمد احمدرضا خاں قادری برکا تی رضی اللہ تعا لی عنہ فر ما تے ہیں کہ جو آیت کریمہ ماکان محمد پر اس قدر انگوٹھے چو مے جا تے ہیں کہ گو یا صدہاچڑ یاں جمع ہو کر چہک رہی ہیں یہاں تک کہ دور والوں کو قرآن عظیم کے بعض الفاظ بھی اس وقت اچھی طرح سننے میں نہیں آتے یہ فقیر کو سخت نا پسندیدہ و گراں گزرتا ہے ۔(فتا ویٰ رضویہ ج ۹ ص ۵۷)و اللہ تعا لی اعلم باالصواب
ازقلم
حقیر محمد علی قادری واحدی