(کیا مالک نصاب پر ہر سال قربانی کرنا ضروری ہے؟)

0

(کیا مالک نصاب پر ہر سال قربانی کرنا ضروری ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا مالک نصاب پر لازم ہے کہ ہرسال اپنے نام سے قربا نی کرے؟بعض لوگ ایک سال اپنے نام سے کرتے ہیں اور دوسرے سال بیوی کے نام سے پھر تیسرے سال بچوں کے نام سے کیا یہ درست ہے؟بینوا توجروا                                                        
المستفتی:۔رجب علی قادری بہار

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون المک الوہاب

مالک نصاب پر لازم ہے کہ ہرسال اپنے نام سے قربانی کرے جیسے ہر سال زکوۃ وفطرہ لازم ہے یونہی قربا نی بھی اگر اپنے نام سے نہ کرکے بیوی بچوں کے نام قربانی کرے گا یا بزرگان دین کے نام قربانی کرے گا توترک واجب کے سبب گنہگار ہوگا۔ علامہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرما تے ہیں کہ جس پر قربانی واجب ہے اس کو خود اپنی نام سے کرنی چا ہئے لڑکے یا زوجہ کی طرف سے کرے گا توواجب ساقط نہ ہو گا۔اپنے نام سے کرنے کے بعد جتنی قربا نیاں کرے مضائقہ نہیں۔مگر واجب کو ادا نہ کرنا اور دوسروں کی طرف سے نفل ادا کرنا بڑی غلطی ہے۔(فتا ویٰ امجدیہ جلد سوم ص ۳۱۵/مکتبہ رضویہ)واللہ اعلم بالصواب

کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی 









एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top