کسی کو اپنا خون دے سکتے ہیں یا نہیں ؟

0

کسی کو اپنا خون دے سکتے ہیں یا نہیں؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کو اپنا خون دے سکتے ہیں یا نہیں برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 
المستفتی:۔محمد اسرافیل قریشی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک والھاب
     کسی کو خون دینا جائز نہیں ہے کیونکہ انسان اپنے جسم کامالک نہیں بلکہ امین ہے اور امانت میں خیانت جائز نہیں ہاں اگر ایسی صورت آپڑے کہ بغیر خون کے جان چلی چائے گی تو جان بچانے کے  لئے خون دے سکتے ہیں جیسے جان بچانے کے لئے مردار کھاسکتے ہیں یا دوسرے ڈوبتے ہوئے کو نماز توڑسکتے ہیں یونہی خون بھی دے سکتے ہیں کہ وقت ضرورت ناجائز کی بھی اجازت ہوتی ہے جیسا کہ الاشباہ والنظاٸر میں ہے الضرورات تبیح المحظورات (صفحہ ٩٤)

اوراگر ضرورت کے وقت خون مفت نہ ملے تو خرید بھی سکتے ہیں مگر اپنا خون بیچنا جائز نہیں . (مجلس شرعی کے فیصلے صفحہ ١٩٦) واللہ اعلم بالصواب

کتبہ
فقیر تاج محمد  قادری واحدی 

١٢/شعبان المعظم ١٤٤٠ھ



تعلیمات وارث انبیاء

Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top