(قربانی سنت ہے یا واجب؟)

0

(قربانی سنت ہے یا واجب؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔ کیا فرما تے ہیں ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قربانی سنت ہے یا واجب؟زید کہتا ہے کہ قربانی واجب نہیں سنت ہے اور دلیل میں یہ حدیث شریف پیش کرتادریافت طلب یہ امر ہے کہ کیا زید کا قول درست ہے؟مع حوالہ تحریر فرما ئیں۔بینوا تو جروا
 المستفتی:۔صادق علی رضوی کلکتہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون المک الوہاب

حدیث شریف میں ہے”وَعَنْ زَیْدِ بْنِ اَرْقَمَ قَالَ قَالَ اَصْحَابُ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَا رَسُوْلَ اللہِ مَا ھٰذِہِ الْاَضَاحِی قَالَ سُنَّۃُ اَبِیْکُمْ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ قَالُوْا فَمَا لَنَا فِیْھَا یَا رَسُوْلَ اللہِ قَالَ بِکُلِّ شَعْرَۃٍ حَسَنَۃٌ قَالُوْا فَالصَّوْفُ یَا رَسُوْلَ اللہِ قَالَ بِکُلِّ شَعْرَۃٍ مِّنَ الصَّوْفِ حَسَنَۃٌ“ اور حضرت زید ابن ارقم رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ کے اصحاب نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! یہ قربانی کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کا طریقہ (یعنی ان کی سنت ہے،صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ﷺپھر اس میں ہمارے لئے کیا ثواب ہے؟ فرمایا ہر بال کے بدلہ ایک نیکی ہے صحابہ نے عرض کیا کہ صوف (یعنی دنبہ، بھیڑ اور اونٹ کی اون اور اس کے بدلہ میں کیا ثواب ملتا ہے؟) فرمایا اون کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی۔ (احمد بن حنبل، سنن ابن ماجہ/مشکوٰۃ المصابیح،قربانی کا بیان حدیث نمبر ۱۴۴۹)

یعنی اس حدیث میں قربانی کو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سنت بتا ئی گئی ہے شاید اسی وجہ سے زید کو دھوکا ہوا حالانکہ قربانی  سنت نہیں بلکہ ہرمقیم مسلمان مالک نصاب عاقل و بالغ مرد وعورت پر واجب ہے جیسا کہ عامہ کتب فقہ میں ہے اور جو حدیث شریف میں سنت کہا گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ قربانی کرنا سیدناابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے یعنی اگر کسی پر واجب نہ ہو اور وہ قربانی کرے تو گویا سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سنت ادا کیا اور اسے اس سنت کا ثواب ملے گا،اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ قربانی واجب نہیں جیسے داڑھی رکھنا واجب ہے مگر یہی کہا جا تا ہے کہ داڑھی رکھنا انبیائے کرام علیہم السلام کی سنت تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ داڑھی رکھنا واجب نہیں یو نہی قربا نی کا معاملہ ہے۔واللہ اعلم بالصواب

نوٹ:۔ قربانی سیدنا ابراہیم علیہ السلام و مصطفی جان رحمت ﷺ کی بھی سنت مبارکہ ہے۔

کتبہ 
فقیر تاج محمد قادری واحدی 




एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top