(دس درہم کتنا گرام بنتا ہے ؟)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام دس درہم مہر کاکتنا بنتا ہے حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔محمد عباس اشرفی کچھوچھہ شریف
وعلیکم السلامم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
چونکہ ایک درہم تین گرام دو سو پینسٹھ ملی گرام نو سو بیس میکرو ملی گرام(3.26592) کا ہوتا ہے اس لئے دس درہم ہوگا بتیس گرام چھ سو انسٹھ ملی گرام دو سو میکرو ملی گرام (32.6592)چاندی ہوگا اب اتنے گرام چاندی کی جو قیمت ہو گی وہی مہر کی رقم ہوگی۔ واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی