موبائل فون سے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

0

مو با ئل فون سے فاتحہ کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
مسئلہ:۔علماۓ کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ موبائل فون کے ذریعے دعا و فاتحہ پڑھنا کیسا ہے جواب جلد عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 
المستفتی:۔ محمد نواز شریف ممبئ

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون المک الوہاب
اولا یہ معلوم ہو کہ فاتحہ نہ فرض ہے نہ واجب بلکہ مستحب امر ہے دوسری بات یہ کہ فاتحہ کا مقصد ہے ایصال ثواب ہے تو اس کے لئے اتنا پریشان ہونا ضروری نہیں ہے کہ موبائل پر فاتحہ کروایا جائے، بلکہ بزرگان دین کا جو طریقہ ہو اس کو اختیار کیا جائے نہ کہ شریعت کو کھلونا بنایا جائے، آج موبائل سے فاتحہ کروائیں، کل قربانی، پرسوں عقیقہ، پھر دین کھلونا بن کر رہ جائے گا، اس لئے بہتر ہے کہ گھر کی خواتین ہی فاتحہ پڑھ لیں، ان سے جو کچھ ہوسکے وہی پڑھ لیں، کیونکہ فاتحہ میں چاروں قل سورہ فاتحہ، الم، پڑھنا واجب نہیں بلکہ جو چاہیں پڑھ سکتی ہیں مثلا دوچار سورہ، یہ بھی نہ یاد ہو تو کلمہ، درود، سبحان اللہ، الحمد، سو پچاس بار پڑھ کر دعا مانگ لیں، اس طرح کہ مولی میں نے جو بھی پڑھا ہے اسکا ثواب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذر ہے قبول فرمالے! اور حضور علیہ السلام کے صدقے میں جملہ صحابہ کرام اولیاء کرام رضی اللہ عنہم کی بارگاہ میں نذر ہے قبول فرمالے! جملہ مرحومین کی ارواح کو نذرہے قبول فرمالے بلکہ ایصالِ ثواب کیلئے صرف اتنا کہہ دینا بھی کافی ہے کہ الہی اس کا ثواب فلاں کو پہنچے کما جاء فی الحدیث ھذہ البئر لام سعد اس کنویں کا ثواب ام سعد کیلئے ہے. (مشکوۃ)مگر موبائل سے فاتحہ کرنے کا رواج نہ قائم کریں بزرگان دین کا جو طریقہ ہے اسے باقی رکھیں. واللہ اعلم بالصواب

کتبہ
 فقیر تاج محمد  قادری واحدی



تعلیمات وارث انبیاء

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top