(بھا ڑ ے پر ڈیجے لے جانا کیسا ہے؟)

0

(بھا ڑ ے پر ڈیجے لے جانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک شخص کی گاڑی ہے اور وہ اس سے کرایہ کرتا ہے کوئی بھی سامان یہاں سے وہاں لے جاتا ہے اور وہ اپنا بھاڑا یعنی کرایہ لیتا ہے اگر وہ اسی طرح کرائے پر ڈیجے  لے جائے کسی غیر مسلم کے گھر تو اس کی کمائی حرام ہوگی یا جائز؟ مع حوالہ کے جواب دیں بڑی مہربانی ہوگی۔بینوا توجروا     
 المستفتی:۔ محمد فاروق رضا لکھیم پور کھیری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
اس کا یہ کرایہ لینا جائز ہے محقق مسائل جدیدہ مفتی محمد نظام الدین صاحب قبلہ رضوی سے سوال ہوا کہ کچھ لوگ کرایہ پر چلانے کے لیے ٹرک رکھتے ہیں اور کام نہیں ملتا تو غیر مسلموں سے معاملہ طے کر لیتے ہیں اور ان کی شراب ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرک کے ذریعہ پہنچاتے ہیں ان کا یہ فعل جائز اور رزق حلال ہے یا نہیں؟تو آپ اس کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں غیر مسلموں کی شراب ایک شہر سے دوسرے شہر اپنے ٹرک سے پہنچانا اور اس پر کرایہ وصول کرنا جائز ہے اور رزق حلال و طیب ہے، ٹرک مالک کا کام ہے مال پہنچانا اور اس پر اجرت لینا، اسے اس سے کوئی غرض نہیں کہ صاحب مال کون سا مال لوڈ کر رہا ہے اور اسے کس کام میں لائے گا شراب اٹھا کر دوسرے کو پینے کے لیے دینا ممنوع ہے مگر یہ تو ایک دوکان سے دوسری دوکان تک پہنچانا ہے کسی کو پینے کے لیے دینا نہیں ہے۔
نتائج الأفکار میں ہے”وبیع الخمر لیس بمعصیۃ للکافر فإن خطاب التحریم غیر نازل علی الکفار“شراب کی بیع کافر کے لیے معصیت نہیں ہے، کیوں کہ خطاب تحریم کافروں کے بارے میں نازل نہیں ہے۔(حاشیہ ہدایہ)
ہدایہ میں ہے”قال (فی الجامع الصغیر) و من حمل لذمی خمرا فانہ یطیب لہ الأجر عند ابی حنیفۃ رحمۃ اللہ تعالٰی و قال أبو یوسف و محمد یکرہ لہ ذلک، لأنہ اعانۃ علی المعصیۃ وقد صح ان النبی علیہ السلام لعن فی الخمر عشراً ''حاملہا و المحمول الیہ'' و لہ أن المعصیۃ فی شربہا و ہو فعل فاعل مختار و لیس الشرب من ضرورات الحمل و لا یقصد بہ، و الحدیث محمول علی الحمل المقرون بقصد المعصیۃ“ذمی کے لیے شراب ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ پہنچانا تو امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کے نزدیک اس کے حق میں حلال و طیب ہے۔(آپ کے مسائل۔)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ 
فقیر تاج محمد  قادری واحدی

الجواب صحیح و صواب و المجیب مصیب و مثاب
سید شمس الحق برکاتی مصباحی



تعلیمات وارث انبیاء


Tags

एक टिप्पणी भेजें

0 टिप्पणियाँ
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
एक टिप्पणी भेजें (0)
AD Banner
AD Banner AD Banner
To Top