(بندیاں اور ٹکلی بیچنا کیسا ہے؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ (بِندی) ٹکلی جو غیر مسلم عورتیں ماتھے پہ لگاتی ہیں اس کا خریدنا بیچنا کیسا ہے؟ اس کی رقم جائز ہے یا نا جائز؟حوالے کے ساتھ جواب عنایت کریں.
المستفتی:۔ سلمان برکاتی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ٹکلی(بندی) کا خرید و فروخت یعنی خریدنا وبیچنا جا ئز ہے محقق مسائل جدیدہ حضرت علا مہ مولانا مفتی نظام الدین مصباحی صاحب قبلہ دامت برکا تہم العالیہ سے سوال ہوا کہ کچھ بلاد میں مسلمان سو نے کی صلیب بناتے اور بیچتے ہیں یہ جا ئز ہے یا نہیں؟ تو آپ جواب میں تحریر فرما تے ہیں کہ جا ئز ہے اور بچیں تو بہتر ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ص ۱۶۰)
نیز تین صفحہ بعد ایک سوال ہے کہ زید کا کا روبار ایک ایسی شراب کی خالی بوتلوں کا ہے جنہیں وہ شراب کی دکان و کباڑیوں سے خرید کر دھلا ئی کراکر شراب کمپنی کو دیتا ہے وہ کمپنی ان بو تلوں میں دوبارہ شراب بھر کر مارکیٹ میں فروخت کرتی ہے زید کا ایسا کر نا کیسا ہے؟اور اسکی کما ئی کے تعلق سے شرعی حکم کیا ہے؟تو آپ جواب میں تحریر فرما تے ہیں کہ زید گناہ پر تعاون کی نیت نہ رکھے بلکہ صرف اس سے غرض رکھے کہ اس کا ایک کا روبا ر ہے جو چا ہے اس سے خریدے تو فتوی جواز اور تقوی احتراز ہے یعنی یہ کا رو با ر کرسکتا ہے اور بچے تو بہتر ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ص۱۶۴)
خلاصہ کلام یہ ہے کہ کی بندیہ کا کاروبار جا ئز ہے جیسا کہ صلیب کا کاروبار جا ئز ہے جبکہ نصرانی صلیب کی پرستش کرتے ہیں مگر فتوی جواز کا ہے یونہی بندیہ کا بھی۔واللہ اعلم بالصواب
نوٹ:۔ مزید معلومات کے لئے مذکورہ کتاب ص ۱۶۰/ کا مطالعہ کریں۔
کتبہ
فقیر تاج محمد قادری واحدی